رانا ثناء اللہ

عمران خان کی انا اور متکبرانہ لہجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی انا اور متکبرانہ لہجے پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، انتخابات عمران خان کی ڈکٹیشن کے مطابق نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق جو قرار داد منظور کی ہے، اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارلیمنٹ اجازت دے گی تو ہم الیکشن کے لیے پیسے دینے کے لیے تیار ہیں لیکن اگر پارلیمنٹ کہتی ہےکہ فل کورٹ بنایا جائے تو پھر چیف جسٹس سے درخواست ہوگی کہ وہ اس بحران کو حل کریں۔ دوسری جانب حکومت نے چیف جسٹس کی ساتھی ججوں سے ملاقاتوں  اور ڈائیلاگ کی افواہوں کو مثبت اشارہ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اور سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ملاقات میں سپریم کورٹ کے امور سے متعلق بات چیت کی گئی اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر دستخط کی تاریخ لکھنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے