عمران خان نے سوائے الزامات اور انتقام کے کچھ نہیں کیا،  چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز لیسکو حافظ میاں نعمان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سوائے الزامات اور انتقام کے کچھ نہیں کیا،  ان کی ناقص کارکردگی کا نتیجہ آج کا معاشی بحران ہے۔ جب کہ بجلی، گیس، ڈالر اور پیٹرول انہی کی وجہ سے مہنگا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے ایس ای سرکل ٹو چوہدری رشید کی طرف سے لگائی جانے والی کھلی کچہری میں چیئرمین لیسکو حافظ میاں محمد نعمان نے کہا کہ عمران خان نے 4 سال میں سوائے الزامات اور انتقام کے کچھ نہیں کیا۔  عمران خان کی 4 سالہ معاشی بدحالی کی پالیسی کی سزا اج قوم بھگت رہی ہے،

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام مہنگائی میں پس رہے ہیں لیکن حکومت بجلی سمیت ہر چیز کی بدحالی کم کرے گی۔ چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بتایا کہ گرڈ اسٹیشنز کا مرمتی کام مکمل کر لیا ہے،  رمضان المبارک میں بلا تعطل بجلی فراہم کی جاری ہے، جلد موجودہ مسائل میں کمی لاکر عوام کو ریلیف بھی دلائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پیپلز بس سروس کیلئے اسمارٹ کارڈ کے ذریعے کرایہ وصولی کا آغاز

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس کے آٹو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے