مولانا فضل الرحمن

نوازشریف کو پاکستان واپس آجانا چاہیے اور ملک میں رہ کر سیاست کرنی چاہیے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ اس بات کا حامی رہا ہوں کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پاکستان واپس آنا چاہئے اور ملک میں رہ کر سیاست کرنی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کوئی شخص نواز شریف سے ان کی پاکستانیت چھین نہیں سکتا۔ ذوالفقار علی بھٹو کو کوئی رعایت نہیں دی گئی۔ ن لیگی قائد نے جیل کاٹی، ان کا پورا خاندان جیل میں ڈال دیا گیا۔ عمران خان کون سا فرشتہ ہے کہ اس کے ساتھ کوئی خصوصی رعایت کی جائے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ طے شدہ رائے ہے کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد انتخابی میدان میں اُترا جائے، انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں کوئی بات فوراً نہیں کہی جا سکتی۔ سوا سال کی مدت ہی تو ہے اس سے آگے تو نہیں جایا جا سکتا، گدلے پانی سے دوبارہ گدلے پانی میں اترنا کوئی معقول بات نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ جلسوں میں زیر بحث نہیں لانا چاہیے، عمران خان اسٹیبلشمنٹ کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سویلین اداروں میں کوئی تقسیم آجائے تو ازالہ ممکن ہے، لیکن دفاعی اداروں میں تقسیم آجائے یا سول اداروں کو قومی سلامتی کے اداروں سے لڑا دیا جائے تو پورا ملک اس کی قیمت ادا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے