مسلم لیگ ن

ن لیگ کے اہم رہنما انتقال کرگئے

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک اب سے کچھ دیر قبل انتقال کرگئے ہیں۔ مرحوم ن لیگ لاہور کے صدر اور قومی اسمبلی کے رکن تھے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز ملک اب سے کچھ دیر قبل انتقال کر گئے ہیں۔ پرویز ملک گذشتہ کافی عرصہ سے علیل تھے۔ خاندانی ذرائع نے بھی پرویز ملک کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق پرویز ملک کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پرویز ملک مسلم لیگ ن لاہور کے صدر اور رکن قومی اسمبلی بھی تھے اور انہوں نے پارٹی کے لیے بے شمار خدمات پیش کیں۔ مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے پرویز ملک کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے