مسافر ٹرین حادثہ

وزارت ریلوے کی ناقص کارکردگی، علامہ اقبال ایکسپریس حادثے کا شکار

حیدرآباد (پاک صحافت) وزارت ریلوے کی ناقص کارکردگی کے باعث آئے روز ٹرینوں کو حادثات پیش آرہے ہیں، جس کے باعث کئی قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔ تاہم وزارت ریلوے کی جانب سے حادثات کی روک تھام کے لئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کئے جاتے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر کوٹری کے ریلوے اسٹیشن یارڈ میں مسافر ٹرین کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ریلوے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ریلوے حکام کے مطابق علامہ اقبال ایکسپریس کی 3 بوگیاں کوٹری ریلوے اسٹیشن یارڈ میں پٹری سے اتری ہیں۔ خیال رہے کہ ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرین کو پیش آئے حادثے میں کسی بھی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے