کورونا کی وجہ سے اسلام آباد میں سرکاری کالجز دوہفتے کے لئےبند

کورونا کی وجہ سے اسلام آباد میں سرکاری کالجز دو ہفتے کے لئےبند

اسلام آباد (پاک صحافت) کورونا وائرس نے ایک بار پھر تعلیمی اداروں کو نشانہ بنایا ہے ،وفاقی دارالحکومت کے 2 سرکاری کالجز میں 10 کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر 14 روز کے لیے بند کردیا گیا،دونوں سرکاری کالجز کو 14 روز کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسزکے باعث اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز ایف سیون تھری کو سیل کر دیا گیا جہاں 7 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ، جب کہ ماڈل کالج آئی ٹین ون کو بھی سیل کیا گیا ہے جہاں 3 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔بتایا گیا ہے کہ دونوں سرکاری کالجز کو 14 روز کیلئے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اس ضمن میں ڈی ایچ او اسلام آباد نے تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کا ایک مراسلہ بھی جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بند کر کے ڈس انفیکشن کی جائے۔ خیال رہے کہ ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ، اسکول بند کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: ملک بھرمیں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ پرسوں کیا جائے گا

تفصیلات کے مطابق وفاقی کالونی میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کورونا ٹیسٹ کروانے پر تین طالبات کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی جس کے باعث اسکول کو دس روز کے لیے بند کردیا گیا ، طالبات طیبہ مصطفی ،ثمینہ اور صمیہ کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ، مذکورہ طالبات کلاس دہم میں زیرتعلیم ہیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی نے متاثرہ طالبات کو کورون ٹائن میں رہنے کی ہدایت جاری کی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق کورونا رپورٹ منفی آنے پر طالبات اسکول دوبارہ اسکول آئیں گی، اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چڑڑ پنڈ میں دہم کی طالبہ لائبہ ریاض بھی کورونا کا شکار ہوگئی ، جس پر اسکول انتطامیہ نے طالبہ کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

دوسری طرف عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 52 اموات اور ایک ہزار579 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد13 ہزار128 تک پہنچ گئی جب کہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 87 ہزار14 ہو گئی ہے ، ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد17 ہزار117 ہیں ، 5 لاکھ 56 ہزار 769 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے