بلاول بھٹو

نوازشریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے جج تک سب سے انتقام لیں گے۔ بلاول بھٹو

چنیوٹ (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بنے تو جیلر سے جج تک سب سے انتقام لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے چنیوٹ میں پیپلزپارٹی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چنیوٹ کےعوام کا استقبال بے مثال ہے، ایک بار پھر آیا ہوں اس سے قبل 2018 میں آیا تھا، کوئی بھی موسم ہو چنیوٹ کے عوام جذبے سے استقبال کرتے ہیں۔ پاکستان اس وقت جس مشکل میں ہے آپ سب کو علم ہے، پرانے سیاستدان صرف ذاتی دشمنی کررہے ہیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے وعدوں کی نقل کررہی ہیں، نقل کے لیے بھی عقل کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے پاس عقل ہی نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پرانے سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سیاست کر رہے ہیں، ہمیں پرانے سیاستدان اور سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرنا پڑے گا، ہمیں نئی سوچ اور نئی سیاست لانی پڑے گی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے جیالوں نے ہر دور کا ظلم سہا ہے، مہنگائی، غربت اور بیروزگاری بڑھ رہی ہیں، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کرنا چاہتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی نے کبھی انتقام کی سیاست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پرظلم کیے گئے تب ہم نے انتقام کی بجائے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، خواتین کو گرفتار کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہوگا۔ میری حکومت میں کوئی کارکن سیاسی قیدی نہیں ہوگا، اس ملک کو نفرت کی سیاست نے تقسیم کیا ہے سیاستدان آپس میں لڑتے رہیں گے تو ملک کے مخالفین فائدہ اٹھائیں گے، خواتین کو گرفتار کرنا ہماری سیاست کاحصہ نہیں ہوگا، میں عوام کو تین سو یونٹ بجلی مفت دلاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے