آئی فون 13

آٓئی فون کے کیمرے پرایک چھوٹا سا نقطہ کیوں ہوتا ہے؟

(پاک صحافت) آئی فون استعمال کرنے والے متعدد صارفین اپنے فون کے بہت سے پوشیدہ فیچرز سے آگاہ ہی نہیں ہوتے، ان ہی میں سے ایک پیچھے والے کیمرے کے ساتھ موجود فلیش لائٹ کے برابر میں ایک نقطہ سا ہوتا ہے۔ یہ سوراخ اس قدر چھوٹا ہوتا ہے کہ کئی افراد کی توجہ اس جانب جاتی ہی نہیں ہے۔

لیکن کیا یہ بات آپ کے علم میں ہے کہ اس ننھے منھے سوراخ کا بہت ہی اہم مقصد اور کام ہوتا ہے؟ دراصل آئی فون میں دیا گیا یہ چھوٹا سوراخ ‘مائیکرو فون’ ہوتا ہے، جب بھی آپ عقبی کیمرہ استعمال کرتے ہیں تو یہ  آواز کی ریکارڈنگ کرنے کے کام آتا ہے۔ یعنی آئی فون میں اوپر اور نیچے کے علاوہ پیچھے کی طرف بھی مائیکروفون ہے، لہٰذا فون کو کسی بھی طرح سے پکڑ کے ریکارڈنگ کی جائے، فون میں آواز بہتر طریقے سے محفوظ ہوسکے گی۔ اس سوراخ کا سائز ہر آئی فون میں مختلف ہوتا ہے، کسی میں یہ انتہائی چھوٹا جب کہ کچھ میں اس کا سائز تھوڑا بڑا ہوتا ہے، کچھ اینڈرائیڈ فونز میں بھی کیمرے کے ساتھ یہ سوراخ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے اپنے آئی فون میں پہلی بار اس سائز کا مائیکرو فون 2013 میں آئی فون 5 ایس میں متعارف کرایا تھا، پرانے آئی فونز پر، سوراخ کیمرہ لینس کے دائیں طرف ڈیوائس کے پچھلے حصے میں اوپر یا درمیان میں ہوتا ہے۔ تاہم آئی فون 11 سیریز کے بعد سے، اسے  ٹرپل کیمرہ ماڈیول کے نیچے دائیں جانب رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جی میل کا نیا فیچر جو صارفین کے بڑے مسئلے کا حل ثابت ہوگا

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے ایک نئے طریقے کی آزمائش کی جا رہی ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے