کوسوو سفارت خانہ

کوسوو کا بیت المقدس میں سفارت خانہ ناقابل قبول اقدام ہے: اردن

عمان {پاک صحافت} اردن نے مقبوضہ بیت المقدس میں کوسوو کے سفارت خانہ کے قیام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول اقدام قرار دیا ہے۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان ضیف اللہ الفائز نے ایک پریس بیان میں کہا کہ کوسوو کا مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانے کےقیام کا اقدام ناقابل قبول اور قابل مذمت ہے۔ کوسوو نے القدس میں اسرائیل کے ہاں اپنا سفارت خانہ قائم کرکے بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی قراردوں کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ بیت المقدس ایک متنازع علاقہ ہے اور اسے کسی صورت میں اسرائیل کا دارالحکومت قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کوسوو کی طرف سے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا بیت المقدس کے آئینی اور تاریخی اسٹیس کو تبدیل کرنے کوشش ہے۔ ایسا کوئی بھی اقدام باطل، غیرآئینی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا امن کا قیام بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کے ساتھ مربوط ہے۔ اردن سنہ 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے علاقوں پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس کو فلسطینی ریاست کا دارالحکومت بنانے کا مطالبہ جاری رکھے گا۔

خیال رہےکہ کوسوو نے دو روز قبل بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا ہے۔ اس سے قبل کوسوو کی حکومت نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے جلد ہی اپنا سفارت خانہ القدس میں کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
 

یہ بھی پڑھیں

پرچم

صیہونی حکومت سے امریکیوں کی نفرت میں اضافہ/55% امریکی غزہ کے خلاف جنگ کی مخالفت کرتے ہیں

پاک صحافت گیلپ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کیے گئے ایک نئے سروے میں بتایا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے