شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کیجانب سے استنبول میں دہشتگردی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے دہشت گردانہ واقعے کی مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کی استقلال اسٹریٹ میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور استنبول میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد افسوس ہے۔ پاکستان ترکیہ کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، ہرطرح کی دہشت گردی قابل مذمت ہے۔

یاد رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل ترکی کے شہر استنبول کے استقلال اسٹریٹ میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دہشت گردانہ واقعے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے