شاہد خاقان عباسی

ن لیگی وزراء کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آزاد کشمیر کے الیکشن چوری کرنا چاہتے ہیں، جبکہ ن لیگ کے وزراء اور ارکان اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  آزاد کشمیر میں ہونے والے انتخابات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن چوری کریں گے تو ہمارا ملک نہیں چلے گا۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر انتخابات پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے وزراء اور ارکان اسمبلی کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کے لیے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ یہ وہی کہانی ہے جو 2018 کے انتخابات اور پھر گلگت بلتستان میں دیکھی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے