نواز شریف

نوازشریف کی 4 سال بعد گھر واپسی پر جذباتی مناظر

لاہور (پاک صحافت) نوازشریف کی 4 سال بعد گھر واپسی پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، ان کی ہمشیرہ سمیت شریف خاندان کے تمام افراد نے ان کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف 4 سال بعد گزشتہ روز وطن واپس آئے تھے، تاہم وہ اسلام آباد سے جلسہ گاہ گئے اور وہاں خطاب کے بعد رات دیر سے اپنے گھر پہنچے۔ نواز شریف کی چار سال بعد اپنے گھر واپسی تمام اہلخانہ کیلئے عید کا سماں بن گئی، ان کی ہمشیرہ سمیت شریف خاندان کے تمام افراد نے ان کا استقبال کیا، اس موقع پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے صبح کے وقت جاتی امراء میں شریف خاندان کے ہمراہ ناشتہ کیا، ناشتے کے مینو میں حلوہ پوری، سری پائے اور لسی گرین ٹی شامل تھی۔

قائد مسلم لیگ ن سے اسحاق ڈار نے بھی اہم ملاقات کی، اور ذرائع کے مطابق نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات بھی شیڈول ہے، جس میں معاشی پالیسی ترتیب دینے پر بات چیت ہوگی۔

تاہم دوسری جانب اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور جاتی امرا پہنچے تو انہیں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے