ن لیگ پیپلز پارٹی

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا قومی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

اسلا م آباد (پاک صحافت) اپوزیشن کی بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے لیے پیپلز پارٹی کی جانب سے شازیہ مری اور نون لیگ کی مریم اورنگزیب حکمت عملی مرتب کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس سے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کا رابطہ ہوا ہے،  اس موقع پر قومی اسمبلی اجلاس عجلت میں بلانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ عوام دشمن پالیسیوں اور جمہوریت کش اقدامات کا پارلیمان میں مشترکہ جواب دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کہا ہے کہ عمران صاحب کے تکلیف پیکج کا اطلاق ہونا شروع ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں سمیت حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت بڑھانے پر  پی ٹی آئی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے