ناصر حسین شاہ

سید ناصر شاہ کا عمران کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ سید ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جو عمران نے معاشی بحران پیدا کیا آج نہ صرف حکومت بلکہ عوام بھگت رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سید ناصر حسین شاہ نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان خود کو دنیا کا بڑا سوشل سائنٹسٹ اور ماہر معاشیات سمجھتا ہے جو اس کی خود فریبی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ روز روز نیوٹرل کو للکارتے ہو اب آپ دوبارہ سلیکٹ نہیں ہونگے۔

واضح رہے کہ  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ بجائے اپنی نااہلی پر نادم ہونے کے ڈھٹائی سے عمران خان عوام کو احتجاج پر اکسا رہے ہیں، اگر اتحادی حکومت نے عمران نیازی سے نپٹنے کا فیصلہ کیا تو یہ خود  اپنے خلاف واعدا معاف گواہ بن جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے