کراچی میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی (پاک صحافت) پاکستان بھر میں آج 8 محرم الحرام کی مناسبت سے مرکزی جلوس اور مجالس کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں 8 محرم الحرام کی مجلس ختم ہو گئی جس کے بعد مرکزی جلوس نشتر پارک سے بر آمد ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق جلوس کے آگے پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس سے آگے راستوں کی چیکنگ کر رہا ہے۔ کراچی میں پولیس نے محرم الحرام کے موقع پر سیکیورٹی کے فرائض کی ادائیگی کے لیے 15 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں 8 محرم الحرام پر شبیہہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس صبح امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہوا۔ جلوس کے شرکاء کے لیے مختلف مشروبات کی سبیلوں اور لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ جلوس کے شرکاء نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے نوحہ خوانی اور سینہ زنی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے