کامران ٹیسوری

نوازشریف بجلی کے بحران اور بڑھتے بلز کے سبب بہت پریشان ہیں۔ گورنر سندھ

لندن (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نواز شریف بجلی کے بحران اور بڑھتے بلز کے سبب بہت پریشان ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بھائی کا سلام پہنچایا ہے۔ نواز شریف پاکستان کو اس حالت تک پہنچانے والوں کا احتساب چاہتے ہیں۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستام کے استحکام کو نقصان پہنچانے، مہنگائی کو یہاں تک لانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت نے معیشت کا برا حال کیا، نتیجہ آج دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بجلی کے بحران اور بڑھتے بلز کے سبب بہت پریشان ہیں، ان سے سے پاکستان میں استحکام اور معیشت پر تفصیلی بات ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے