مریم نواز

نوازشریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز

پشاور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے آنے سے مہنگائی کے اندھیروں اور مایوسیوں کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔ 10 سال میں خیبرپختونخوا کے وسائل کو صرف لوٹا گیا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان سیلاب کے پانیوں میں مدد کیلئے پکارتے رہے، خیبرپختونخوا کا ہیلی کاپٹر جلسوں کی ڈیوٹی کرتا رہا۔ ترقی کو تنزلی میں کس نے بدلا؟ مہنگائی کے جن کو کس کی وطن دشمن سیاست نے جنم دیا؟۔

انہوں نے کہا کہ مظلومیت کے نعرے بلند کرنے سے پہلے اپنی پھیلائی ہوئی تباہی کا حساب دیں۔ آج کے چیلنجز کا اُسی قوت سے مقابلہ کریں گے جس طرح 2013 میں کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے