جنرل عاصم منیر

دہشتگردوں کے بزدلانہ ہتھکنڈے فوج اور قوم کو کبھی جھکا نہیں سکتے۔ آرمی چیف

بنوں (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ ہتھکنڈے فوج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور قوم کو کبھی جھکا نہیں سکتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں گزشتہ روز ہونے والے خودکش دھماکے اور سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ بنوں میں گزشتہ روز فوجی قافلے پر خود کش حملے میں 9 فوجی شہید ہوئے تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کا ہمارا عزم کمزور نہیں کرسکتے، پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہدا کی قربانیوں کا مرہونِ منت ہے اور مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کا ناسور ہر قیمت پر ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کرتی رہے گی۔ ہم نے دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑی ہے اور آخری دم تک لڑتے رہیں گے۔ قوم شہدا کو زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی خام خیالی ہے کہ وہ ہمارے آہنی عزم اور ریاست کی رٹ کو چیلنج کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے