مغربی بنگال

بھارت کے مغربی بنگال میں پولنگ کے درمیان 5 افراد کی موت

نئی دہلی {پاک صحافت} بھارتی ریاست مغربی بنگال میں صوبائی اسمبلی کے لئے پولنگ کے دوران گذشتہ روز کوچ بہار کے انتخابی حلقے میں سکیورٹی فورسز اور رائے دہندگان کے ایک گروپ کے مابین ہونے والے جھڑپ میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

وہییں اس معاملے پر سیاسی گھماسان بھی شروع ہوگیا ہے ، ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ ڈیرک او برائن نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب آپ ہمیں صحیح طریقے سے شکست دینے کے قابل نہیں ہیں تو ہمیں گولیاں مار رہے ہیں ، ہمیں ہلاک کر رہے ہیں۔ بی جے پی کی اعلی قیادت کو نشانہ بناتے ہوئے برائن نے کہا کہ آپ کے حکم کے بعد ہی الیکشن کمیشن نے بنگال پولیس کے ڈی جی اور اے ڈی جی اور اس علاقے کے ایس پی کو تبدیل کردیا تھا جہاں قتل کا واقعہ ہوا تھا۔ 5 کی موت ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کی آبادی 9 کروڑ ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ ہندوستان کی چوتھی سب سے بڑی ریاست ہے اور وہاں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات 8 مراحل میں ہوں گے اور انتخابی نتائج کا اعلان 2 مئی کے دن کیا جائے گا۔

اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس کے مابین ہے اور دونوں پارٹیوں نے وہاں انتخاب جیتنے کے لئے اپنی پوری طاقت سے کام لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیمپ

فلسطین کی حمایت میں طلبہ تحریک کی لہر نے آسٹریلیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

پاک صحافت فلسطین کی حمایت میں طلبہ کی بغاوت کی لہر، جو امریکہ کی یونیورسٹیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے