سراج الحق

وزیراعظم نے ساڑھے تین سالوں میں جتنے اعلانات کئے سب جھوٹ نکلے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سالوں میں عوام کے ساتھ جھوٹے اعلانات اور وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا، تبدیلی تباہی ثابت ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سب سے بڑا فراڈ نوجوانوں سے کیا، جو برسر روزگار تھے ان کو بھی بیروزگار کردیا گیا۔ پی ٹی آئی حکومت نے نوجوانوں کا حال اور مستقل تباہ کردیا، بے گھر لوگوں کو چھت مہیا کرنے کی بجائے لاکھوں افراد سے چھت چھین لی گئی۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ زرعی ملک میں زراعت اور کسان تباہی کے دھانے پر ہیں، ایک کروڑ نوکریاں اور 50 لاکھ گھروں کا وعدہ سبز باغ کے سوا کچھ بھی نہیں۔ حکومت کو نیب زدہ اور باہر سے درآمد شدہ مافیاز نے گھیرا ہوا ہے، ملک میں عدل و انصاف قائم کرنے کے لیے جماعت اسلامی جدوجہد جاری رکھے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے