عظمی بخاری

نااہل خیرات میں ملی ویکسین بھی سنبھال نہ سکے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نااہل حکمران خیرات میں ملی ویکسین بھی نہ سنبھال سکے۔ خود ویکسین خرید کے شہریوں کو لگانا تو دور کی بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ غریب آدمی اور عام شہری کے لئے سرکاری اسپتال میں دوائی دستیاب نہیں تو حکومت کا ہیلتھ کارڈ کس کام کا ہے۔ کورونا وائرس سے بچانے کے لئے ویکسین خریدنا تو دور کی بات ہے نااہل حکمران چین کی جانب سے دی گئی خیرات کی ویکسین بھی سنبھال نہ سکے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ 350 کورونا ویکسین مزنگ اسپتال میں فریز ہونے سے خراب ہوگئی ہے۔ جبکہ سروسز اسپتال میں 550 ویکسین اعلیٰ شخصیات اور ان کے رشتے داروں کو لگانے سے غائب ہوئی ہیں۔ ویکسین کے لیے عام آدمی دھکے کھانے پر مجبور ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے