احسن اقبال

عمران خان کی نااہلی، نالائقی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ شخص جو جھوٹ، فریب ،چرب زبانی اور دھاندلی کا سہارا لیکر وزیر اعظم تو بن گیا، لیکن چار سالوں میں اس کی نااہلی، نالائقی اور ناکامیوں نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر رہنما احسن اقبال نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں پارلیمانی تاریخ بننے جارہی ہے۔ احسن اقبال نے جاری بیان میں کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے ذریعے پاکستان کے عوام عوام ڈسمس کرنے جا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو ناکام بنانے کے لئے تحریک انصاف کی جانب سے جلسے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی اسلام آباد ڈی چوک پر جلسہ کریگی۔اس جلسے کے حوالے سے وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ اس میں شرکاء کی تعداد 10 لاکھ ہوگی جس کو یقینی بنانے کے لئے تیاریاں جاری ہیں۔اس ضمن میں پی ٹی آئی اراکین اسمبلی و کارکنان کی جانب  سے کراچی سے اسلام آباد روانگی کے لیے پوری ٹرین کی ایڈوانس بکنگ کرا ئی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے