رانا ثناءاللہ

عمران خان کا گھناونا چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کرنے کے فیصلے کے بعد اب قوم کے سامنے عمران خان کا گھناونا چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ حکومت غدار اور ملک فروش بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے کشمیر کا سودا کرکے بھارت کے حوالے کردیا ہے جبکہ اب اس کے ساتھ تجارت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر بھارت کے ساتھ تجارت کرے تو غدار اور یہ کریں تو حب الوطنی، یہ دوہرا معیار ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معاشی صورت حال تباہی کے دہانے پہ پہنچ چکی ہے۔ کہاں گئی وہ ٹیم جو کہتی تھی کہ تین ماہ میں سب ٹھیک کر دیں گے اور باہر سے لوگ آکر نوکریاں کریں گے۔ نواز شریف کا بیانیہ اب لوگوں کو سمجھ آگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

سابق پاکستانی عہدیدار: مظلوم قومیں محکم قیادت سے محروم ہو گئیں

پاک صحافت انسانی حقوق کے امور میں وزیر اعظم پاکستان کے سابق مشیر نے ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے