کرونا وائرس ڈیجیٹل پاسپورٹ

جنوبی کوریا نے کیا ڈیجیٹل کورونا ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

پاک صحافت برازیل میں جنوبی افریقہ سےملتی جلتی کوروناکی نئی قسم دریافت ہوئی  ہے جب کہ جنوبی کوریا نے ڈیجیٹل کورونا ویکسین پاسپورٹ جاری کرنے کااعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل میں بھی جنوبی افریقا جیسے کورونا کی نئی قسم سامنے آئی ہے اور ماہرین اس حوالے سے تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔

برازیل میں جانسن اینڈجانسن کوروناویکسین کےہنگامی استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ گزشتہ روز کورونا کے 90ہزار 638کیس  اور 3ہزار869 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

جاپان میں ایسٹرازینیکاکوروناویکسین کی پہلی کھیپ امریکا سے پہنچے گی جب کہ مصرکو کوویکس معاہدے کےتحت ایسٹرازینیکا کی 8لاکھ54ہزار400خوراکیں موصول ہو گئی ہیں۔

آسٹریلیاکےشہر برسبن میں کوروناکیسزمیں کمی پرلاک ڈاؤن ختم کردیاگیا ہے۔ اٹلی نےتمام ہیلتھ ورکرز کےلیے کوروناویکسین لگوانا لازمی قرار دےدیا ہے۔

فرانس میں 60سال سےزائد کےافرادمیں کوروناویکسی نیشن  16اپریل سےہوگی۔ بھارت میں آج سے کوروناویکسی نیشن کے تیسرے مرحلےکاآغاز ہو رہا ہے۔

بھارت میں گزشتہ روزکوروناکے72ہزار330کیس اور 459اموات رپورٹ ہوئیں جو کہ  11اکتوبرکےبعدگزشتہ روزسب سےزیادہ کوروناکیس ہیں۔ مہاراشٹرامیں گزشتہ روزکوروناکے39ہزار544کیس ،243اموات رپورٹ ہوئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

بائیڈن

سی این این: بائیڈن کو زیادہ تر امریکیوں سے پاسنگ گریڈ نہیں ملا

پاک صحافت ایک نئے “سی این این” کے سروے کے مطابق، جب کہ زیادہ تر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے