مولانا شیرانی

مولانا شیرانی نے جے یو آئی میں واپسی کیلئے رضامندی ظاہر کردی

لاہور (پاک صحافت) مولانا شیرانی نے جمعیت علمائے اسلام ف میں واپس آنے کے لئے رضامندی ظاہر کردی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن راضی ہیں تو دوبارہ اکھٹے ہونے کے لئے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونے والی ملاقات سیاسی نہیں تھی بلکہ ہم صرف ان کی عیادت کے لئے گئے تھے۔ اس دوران سیاست کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔

مولانا شیرانی کا مزید کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن راضی ہیں تو دوبارہ اکھٹے ہوسکتے ہیں اور بلوچستان میں پارٹی کو فعال کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر اعتماد کیا جائے تو جماعت کے اختلافات ختم ہوسکتے ہیں۔ ہم نے مولانا کو تجاویز دی ہیں ان پر عمل ہوا تو دوبارہ ان کے پاس جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے