جے یو آئی ف

پشاور میں جے یو آئی (ف) کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ

پشاور (پاک صحافت) پشاور میں جے یو آئی (ف) کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے حق میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مظاہرین نے فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس میں فلسطین کے مظلوم عوام اور اسرائیل کیخلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب میں کہا کہ اسرائیل فلسطین کے نہتے شہریوں پر مسلسل بمباری کرکے ان کی نسل کشی کر رہے ہیں۔

مقررین کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی کھلی دہشتگردی پر عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ یہ سب اسرائیل کے ساتھ اس ظلم میں برابر کے شریک ہے۔ مسلمان ممالک کو زبانی مذمت سے نکل کر فلسطین کے مظلوم عوام کی مدد کے لئے عملی طور پر آگے آنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے اسپتالوں، کیمپوں، اسکولوں، شہری آبادیوں اور مساجد کو بمباری کا نشانہ بناکر یہ ثابت کیا کہ وہ ایک دہشتگرد ریاست ہے۔ عالمی طاقتیں، انسانی حقوق کی تنظیمیں اور امت مسلمہ فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

مریم نواز کیخلاف زبان سے علی امین گنڈاپور کی تربیت پر سوالات اٹھ رہے ہیں، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے