نگراں وفاقی حکومت کا 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وفاقی حکومت نے 3 آرڈیننس لانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس لانے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نگراں کابینہ سے منظوری کے بعد آرڈیننسز ایوان صدر بھجوائے جائیں گے۔ پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس، پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ آرڈیننس میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن آرڈیننس1979ء میں ترمیم لائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے