شازیہ مری

عمران خان نے ملک میں بدتہذیبی کے کلچرکو پروان چڑھایا، شازیہ مری

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ مری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک میں بدتہذیبی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  اختلاف رائے کا احترام کیا جانا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق شازیہ مری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کرسی چھن جانے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے۔ عمران خان کو اس حرکت پر خود معافی مانگنی چاہیے۔

واضح رہے کہ شازیہ مری نے جاری بیان میں مزید  کہا کہ خواتین کوعزت دینا ہمارے کلچر کا حصہ ہے، ہم حق اور سچ کی بات کرتے رہیں گے، مسجد نبویﷺ میں جو کچھ ہوا قابل مذمت ہے، سندھ کےلوگوں نے ہمیشہ سیاست میں احترام کے ساتھ مؤقف پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار بطور وزیر خارجہ اپنا پہلا دروہ کل کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپنے پہلے غیر ملکی دورے پرکل روانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے