رانا ثناءاللہ

پی ڈی ایم کے دوبارہ لانگ مارچ اور دھرنا دینے کے آپشنز کھلے ہیں۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے حکومت کے خلاف دوبارہ لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کے آپشنز کھلے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لانگ مارچ کے موقع پر اپوزیشن استعفے دیتی تو اب تک الیکشن ہونے کے امکانات تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے یہ حکومت 2022 کے اوائل میں ہی الیکشن کی طرف جائے۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز نے پارٹی کے بہت مشکل وقت میں موثر کردار ادا کیا۔ مریم نواز نے اپنی قیادت میں پارٹی کو ضمنی الیکشن جتوائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کو ایکٹو رکھنا اور لوگوں کو آگاہ کرتے رہنا ضروری ہے اور سیاست اسی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے