حلف برداری

نئی حکومت، 31 رکنی وفاقی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی کابینہ کی تشکیل کا عمل مکمل ہو چکا ہے، جس کے بعد 31 رکنی کابینہ نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔  خیال رہے کہ 36 رکنی کابینہ میں 31 ارکان اسمبلی وفاقی وزیر اور 3  وزیر مملکت  جبکہ تین میشر ہونگے اور3 مشیر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوئی جہاں قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کابینہ ارکان سے حلف لیا ہے جس میں حلف اٹھانے والوں میں 31 وفاقی وزرا، تین وزرائے مملکت اور تین مشیر شامل ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، احسن اقبال ،رانا ثنااللہ، سردار ایاز صادق، رانا تنویر، خرم دستگیر کابینہ کا حصہ ہونگے جبکہ مریم اورنگزیب، خواجہ سعد رفیق، میاں جاوید لطیف ،میاں ریاض حسین پیرزادہ کابینہ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ جاوید عباسی، اعظم نزیر تارڑ  خورشید شاہ بھی کابینہ کا حلف لیں گے جبکہ نوید قمر، شیری رحمان، عبدالقادر پٹیل، شازیہ مری اور سید مرتضیٰ احمد بھی کابینہ کا حصہ ہونگے۔اس کے علاوہ ساجد طوری، احسن رحمان مزاری، عابد حسین سمیت اسد محمود، عبدالواصی، مفتی عبدالشقور، طلحہ محمود آمین الحق بھی کابینہ میں شامل ہیں جبکہ فیصل سبزواری، اسرار ترین، شازین بگٹی بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے