اسلم غوری

سابق حکمرانوں نے پاکستان کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ، اسلم غوری

اسلام آباد (پاک صحافت)  جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے پاکستان کو مسائل کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے موجودہ وفاقی کابینہ کے تمام وزراء اور مشیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ  تمام وفاقی وزراء اور ایڈوائزرز کو مبارکباد دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے جاری بیان میں  وفاقی وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  امید ہے کہ موجودہ کابینہ عوام کو درپیش مسائل کی طرف توجہ دے گی۔ اسلم غوری کاکہنا ہے کہ ساڑھے تین سال بعد عوام کے حقیقی نمائندوں کے ہاتھوں زمام اقتدار منتقل ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلم غوری نے یہ بھی کہاکہ جے یو آئی کے وزراء اور نمائندے پہلے سے بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی  وزراء کے دروازے ہمیشہ عوام کے لئے کھلے رہیں گے، عوام کو پہلے بھی مایوس نہیں کیا ،اب بھی نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے