لائن آف کنٹرول

پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی ایجنسیوں کا بڑا منصوبہ ناکام کر دیا

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستانی ایجنسیوں کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بھارتی ایجنسیوں کے منصوبے کے مطابق مجبور کشمیریوں کو پیسے کا لالچ دے کر اسمگلنگ پر آمادہ کیا جاتا اور موقع ملنے پر بےخبر اسمگلر کو جعلی آپریشن میں مار دیا جاتا، بعد میں اسے آپریشن کا رنگ دے کر ذاتی تشہیر کی جاتی اور الزام پاکستان پر لگا دیا جاتا۔

تفصیلات کے مطابق  اسلحہ اور منشیات کی چھوٹی کھیپ کشمیر پولیس سے خفیہ رکھ کر اسمگل کی جاتی۔ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی جانب سے پتہ لگایا گیا ہے کہ کامیابی پر 50 رائفل، 30 پستول، 20 دستی بم، 50 کلو منشیات آزاد کشمیر سے اسمگلنگ کا ڈرامہ رچایا جاتا، اسمگلنگ کے دوران جعلی اسمگلرز کو بھارتی فوج کے ہاتھوں مروا دیا جاتا۔

واضح رہے کہ بھارتی منصوبے کے مطابق کارروائی کو آپریشن کا رنگ دےکر پاکستان پر دراندازی اور دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا۔ بھارتی ایجنسیوں کا  منصوبہ تھا کہ آپریشن میں ملوث افسران کو بطور انعام ہتھیار اور تعریفی اسناد سے نوازا جاتا۔ جسے بھارت کی مزید شہرت ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے