عراقی حکومت کا پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان

بغداد (پاک صحافت) عراق جانے والے زائرین کو عراق نے بڑی خوشخبری سنادی۔ عراقی حکومت نےوزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کی درخواست پر پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔  خیال رہے  کہ پاکستانی سرمایہ کاروں کو الیکٹرانک ویزا کی سہولت فراہم کرنے کا  بھیاعلان کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ  نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عراقی وزیرِ داخلہ عبدالامیر الشماری نے بھی شرکت کی۔ ملاقات میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ  اس موقع پر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پاکستان عراق سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستانی شہری کثیر تعداد میں زیارتوں کے لیے عراق کا رخ کرتے ہیں۔ وزیرِ داخلہ کی درخواست پر عراقی وزیر اعظم نے پاکستانی زائرین کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے اعلامیے کے مطابق عراقی وزیرِ اعظم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے