پاکستان روس

روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع

اسلام آباد (پاک صحافت) ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر توانائی 19 اور 20 جنوری کو پاکستان کا دورہ کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری پر پاکستان اور روس کا آن لائن اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک اور سیکریٹری پیٹرولیم شریک ہوئے۔ روس سے خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی خریداری کے معاملے پر روسی وزیر توانائی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ روسی وفد میں وزارت توانائی کے حکام شامل تھے، اجلاس میں آئندہ ہونے والے انٹر گورنمنٹل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان کمیشن کا اجلاس 19 اور 20 جنوری کو ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے