کیپٹن صفدر

ریاست پاکستان کے لیے تکلیفیں برداشت کرنی پڑیں گی۔ کیپٹن صفدر

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر کا کہنا ہے کہ ریاست پاکستان کے لیے تکلیفیں برداشت کرنی پڑیں گی، ہم ماضی کی طرح ملک کے لئے قربانی دیتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تو ابھی ادھر ہی ہوں، میرے 26 مقدمے ابھی باقی ہیں، میرے مقدمے پنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور اور مانسہرہ میں ہیں تو پھر میں کیسے جاؤں؟۔ یہ حکومتیں اللّٰہ کی ہوتی ہیں، اللّٰہ لوگوں کو ذمے داریاں دے دیتا ہے، اللّٰہ کرے ہماری جماعت یہ ذمے داری احسن طریقے سے نبھا سکے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ ڈار صاحب کے آنے سے کافی تبدیلی نظر آئے گی، یہ مشکل وقت ہے، ظلم کا مقابلہ کرنا ضروری ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ مریم لندن جارہی ہیں، 3 سال بعد اپنے والد کو ملیں گی، جب سے ان کی والدہ فوت ہوئی ہیں، وہ اپنے بھائیوں سے نہیں مل سکیں۔ گلے لگ کر جو بہن بھائی اپنی والدہ کے جنازے پر روتے ہیں مریم کا یہ ارمان آج پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے