مفتاح اسماعیل

میں اپنے ملک سے مخلص ہوں اور اسے ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ میں اپنے ملک سے مخلص ہوں اور اپنی دن رات کی محنت سے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی پی ایس او اخراجات میں تبدیلی کی عکاسی کرتی ہے، لوگوں کی تنقید کا خیرمقدم کرتا ہوں۔ میں اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کام کررہا ہوں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا ہے کہ میں نے کہا تھا کہ میں پیٹرول کی قیمت میں نئے ٹیکس یا لیویز میں ایک پیسہ کا بھی اضافہ نہیں کروں گا اور میں نے ایسا ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں کی سمری اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے فنانس ڈویژن کو بھیجی جاتی ہے۔ وہ سمری قیمتیں طے ہونے سے چند گھنٹے پہلے ہی ہمیں ملتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے