ایف آئی اے

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کی مزید 5 غیرقانونی کمپنیوں کا سراغ لگا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران پی ٹی آئی کی مزید 5 غیر قانونی اور خفیہ کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی مزید 5 کمپنیوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ایف آئی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پانچوں کمپنیوں کا الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں ذکر نہیں ہے۔

ایف آئی اے کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ کمپنیاں امریکا، انگلینڈ، آسٹریلیا، بیلجیئم اور کینیڈا میں ہیں۔ ایف آئی اے کے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ مذکورہ کمپنیوں میں سے کچھ بند ہیں جبکہ کچھ اب بھی فعال ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ائیر پورٹس کو آؤٹ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے