سیلاب

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے متاثرہ مزید 57 افراد جاں بحق

اسلام آباد (پاک صحافت) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ مزید 57 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 1250 سے تجاوز کرگئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 38 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا میں 17 اموات ریکارڈ کی گئیں، اس کے علاوہ کشمیر اور بلوچستان میں ایک ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 57 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد ملک بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 1265 ہو گئی ہے جبکہ زخمی افراد کی کل تعداد 7683 ريکارڈ ہو گئی ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے 24 گھنٹوں میں 22 مرد، 18 خواتین اور 17 بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبوں کی مناسبت سے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ صوبہ سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے 470 افراد جاں بحق اور 7204 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبرپختونخوا میں اب تک اموات کی تعداد 285 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے