علی امین گنڈاپور

علی امین گنڈا پور ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے

لاہور (پاک صحافت) بھکر کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما علی امین کو لاہور پولیس کے حوالے کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کو سینئر سول جج بھکر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے علی امین کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر لاہور پولیس کے حوالے کیا۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور کے خلاف داجل چیک پوسٹ ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی دفعہ ختم ہونے پر علی امین کو آج سول عدالت میں پیش کیا ہے، گزشتہ شب طبیعت خرابی پر انہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس موقع پر لاہور پولیس نے کہا کہ تھانہ ریس کورس پولیس کو دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمے میں علی امین مطلوب ہیں۔ لاہور پولیس نے علی امین گنڈاپور کی راہداری ریمانڈ پر حوالگی کے لیے درخواست دی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے