مریم نواز

میری رگوں میں کشمیر کا لہو ہے اور میرا کشمیر سے خون کا رشتہ ہے۔ مریم نواز

مظفرآباد (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ میری رگوں میں کشمیر کا لہو دوڑ رہا ہے اور میرا کشمیر سے خونی رشتہ ہے۔ کشمیریوں کے لئے کسی بھی قربانی دینے سے دریغ نہیں کروں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر کے علاقے بالا ہٹیاں میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، کشمیر کو کسی بھی صورت صوبہ بننے نہیں دیں گے۔ کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف راجہ فاروق حیدر سے محبت کرتے ہیں۔ اگر کشمیریوں کے ووٹ چوری کرنے کی کوشش کی گئی تو راجہ فاروق حیدر انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ ہار کر آج کشمیر پر نظر لگا کر بیٹھے ہیں، عمران خان جب کشمیر آنا تو اپنا نامہ اعمال بھی اپنے ساتھ لانا۔ آج کوئی دوست ملک بھی عمران خان کی بات سننے کو تیار نہیں ہے

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے