عمران خان

نیب ٹیم عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی

راولپنڈی (پاک صحافت) نیب کی ٹیم توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عمران خان کی گرفتاری کیلئے اڈیالا جیل پہنچ گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی کی ٹیم اڈیالا جیل میں موجود ہے جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف اور وقار الحسن کر رہے ہیں۔ آج اسلام آباد کی احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے اور عدالت نے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کیلئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل کو ہدایات جاری کیں تھیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم 190 ملین پاؤنڈ کیس سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کرے گی۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پہلے ہی سائفر کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہیں اور سکیورٹی خدشات کے باعث ان کا ٹرائل جیل میں ہی ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے