مرتضی وہاب

یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے، مترضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو  ملک میں بڑھتی مہنگائی کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ یہ اعلانات پر مبنی حکومت ہے، ان کا نام اعلان خان ہونا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق مرتضی وہاب نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ ان کو اندازہ نہیں کہ عام آدمی روٹی نہیں کھا پا رہا ہے، ہ ملک میں بے حد مہنگائی ہے، ان کا ترجمان کہتا تھا کہ پیٹرول دنیا بھر میں مہنگا ہوا ہے، اب پوری دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اس کا فائدہ نہیں دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ مترضٰی وہاب نے جاری بیان میں مزید کہاکہ انہوں نے 50 لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، کہا تھا خودکشی کرلوں گا آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ 31 جنوری کو شہر کےلئے 50 نئی بسیں پیپلز پارٹی لے کر آ رہی ہے،باقی 2 ماہ کے اندر مزید 200 بسیں آجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے