محمد بن سلمان

محمد بن سلمان کا ستمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کے مختصر دورے کا امکان

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا ستمبر میں دورۂ پاکستان کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد پہلے مرحلے میں پاکستان اور دوسرے میں بھارت روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد کا 10 ستمبر کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے اور ممکنہ دورۂ پاکستان 4 سے 6 گھنٹوں کا ہو گا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ محمد بن سلمان جی 20 سربراہ اجلاس کے بعد بھارت پہنچیں گے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کریں گے اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

واضح رہے کہ ملاقاتوں میں پاک سعودی عرب تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفاعی تعلقات اور مشترکہ مسلح دفاعی مشقوں پر بات ہو گی۔ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں آئل ریفائنری کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے