پی آئی اے

مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے پی آئی اے کیجانب سے آپریشن کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) پی آئی اے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عیدالاضحی سے قبل مختلف ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو واپس لانے کے لئے بڑی سطح پر آپریشن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کے مختلف ممالک میں پھنسے شہریوں کو واپس لانے کے لئے بتیس خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔ کابل کیلئے 12 اور 16 جولائی کو خصوصی پروازیں آپریٹ کررہے ہیں، جبکہ خلیجی ممالک سے پاکستان آنے کیلئے 5 خصوصی پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق دبئی اور ابوظہبی سے پاکستانیوں کو بوئنگ 777 طیاروں کے ذریعے وطن پہنچایا جائے گا، سعودی عرب کیلئے بھی 10 پروازوں کا اضافہ کردیا گیا ہے، تاشقند کیلئے 8 خصوصی پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جبکہ پی آئی اے بشکک میں پھنسے ہوئے طالب علموں کو وطن لانے کیلئے خصوصی پرواز آپریٹ کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے