چاہت فتح علی خان کی مہوش حیات کیلئے چاہت پر عوام سیخ پا

(پاک صحافت) استاد نصرت فتح علی خان کے مداح شوقین گلوکار استاد چاہت فتح علی خان نے پاکستانی خوبرو اداکارہ مہوش حیات خان سے لائیو شو کے دوران اپنی چاہت کا اظہار کیا تو عوام سیخ پا ہو گئے۔

تٖفصیلات کے مطابق بہتر مستقبل کی تلاش میں برطانیہ میں مقیم سوشل میڈیا پر مقبول چاہت فتح علی خان کو حال ہی لندن میں منعقد ہونے والے پاکستانی ایوارڈ شو میں بطور مہمان مدعو کیا گیا۔ مذکورہ ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہے، جس میں انہیں اسٹیج پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ چھڑ چھاڑ کرتے اور اداکارہ کو شرماتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ہوا کچھ یوں کہ دورانِ شو اداکارہ مہوش حیات خان اور چاہت فتح علی خان کو اسٹیچ پر مدعو کیا گیا، ان کے ہمراہ اسٹیج پر احمد علی بٹ اور احسن خان بھی موجود تھے، انہوں نے چاہت فتح علی سے پرفارمنس کی درخواست کی۔ احمد علی بٹ کی درخواست میں چاہت فتح علی نے اپنے مخصوص انداز میں گانا گانا شروع کیا تو مہوش حیات خان ان کے چنچل انداز پر شرما گئیں، اداکارہ کو شرماتا دیکھ کر گلوکار نے ان سے مزید فری ہونے کی کوشش کی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو صارفین کو زیادہ پسند نہ آئی، وہ اداکارہ سے چاہت فتح کی غیر رسمی گفتگو پر سیخ پا ہو گئے اور وائرل ویڈیو پر مختلف کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ پاکستانی ایوارڈ شو پر پہلی بار ہنسی آ رہی ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ وہ شرمائی نہیں، ڈر گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے