مریم اورنگزیب

پنجاب کی عوام ن لیگ کو ووٹ دے کر کامیاب بنائے گی۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پنجاب کی عوام پی ٹی آئی کی تباہی، نااہلی اور بربادی کے بجائے مسلم لیگ ن کی ترقی، خوشحالی اور خدمت کو ووٹ دے کر کامیاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے عوام تعمیر، ترقی، خوش حالی اور خدمت کو ووٹ دے کر پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب بنائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں یقین ہے کہ عوام چار سال پورے ملک اور 9 سال سے خیبرپختونخوا کے عوام کو رلانے، 100 یونٹ مفت بجلی کا ریلیف عوام سے چھیننے، جھوٹ، یوٹرن، کرپشن، عہد شکن، آئین شکن کی سیاست مسترد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے