حافظ حمداللہ

قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مستردکردیا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مسترد کرکے دفن کردیا، اب عوام مزید دھوکہ نہیں کھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری نے ریڈ لائن کراس کردی، اسٹیبلشمنٹ کے منہ کو خون لگنے کی بات کرنے والے فواد چودھری طویل عرصہ بابائے اسٹیبلشمنٹ پرویز مشرف کے ترجمان رہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا قوم کو اداروں کے خلاف بھڑکانا اور جہاد کے نام پر فساد پھیلانا ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے بعد اب سپریم کورٹ نے بھی عمرانی سازشی بیانیے کو مسترد کرکے دفن کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے