شہباز شریف

منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومتی منی بجٹ سے ملک بھر میں مہنگائی اور معاشی تباہی کا نیا طوفان آئے گا جبکہ منی بجٹ قومی معیشت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے منی بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قوم اور کاروباری برادری سے جھوٹ بولا اور کہتے تھے کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا، عمران نیازی نے ایک اور یوٹرن لیا ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ نئی قانون سازی سے حکومت آئی ایم ایف کی ٹیکس کلیکٹر بن جائے گی اور وفاقی حکومت کا کردار آئی ایم ایف کے ٹیکس جمع کرنے تک محدود ہو کر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اسے منظور نہیں ہونے دیں گے۔ حکومت ایک غلطی کو دوسری سے ٹھیک کرنے کی روش پر کاربند ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے