مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نوجوان کا فدائی حملہ اسرائیل نواز قوتوں کے لیئے واضح پیغام تھا: حماس

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نوجوان کا فدائی حملہ اسرائیل نواز قوتوں کے لیئے واضح پیغام تھا: حماس

فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں مسجد اقصیٰ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کے واقعے کی تحسین کی ہے۔

 حماس کا کہنا ہے کہ یہ ایک فدائی کارروائی تھی جس میں ایک فلسطینی نوجوان نے اپنی جان پر کھیل کر اسرائیل نواز قوتوں کو پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی قبول نہیں کرے گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باب حطہ میں وقوع پذیر ہونے والا واقعہ ایک فدائی حملہ ہے جو اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ملکوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

 فلسطینی نوجوان نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ فلسطینی قوم کے حقوق پر کوئی سودے بازی قبول نہیں کی جاسکتی، حماس نے اس فدائی حملے فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کو مبارک باد پیش کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں غاصب صہیونی فوج پرحملہ اور اس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوان کی شہادت صدمے نہیں خوشی کا پیغام ہے، اس وقت تمام شہدا کے گھروں میں جشن ہے کہ فلسطینی اپنے حقوق، مقدسات اور اصولی مطالبات کے لیے کسی سے ڈرتے نہیں اور اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی نوجوان کی قربانی جنین، قباطیہ اور القسام کےکارکنوں سمیت پوری فلسطینی قوم کے لیے مبارک باد کا پیغام ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ باب حطہ میں ایک فلسطینی شہری کا دشمن کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنا انتہا پسند یہودیوں کے لیے بھی واضح پیغام ہے جو روزانہ کی بنیاد پر مسجد اقصیٰ میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کرتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

حماس کا کہنا ہے کہ حماس مسجد اقصیٰ میں فدائی کارروائی اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والوں کے منہ پر زور دار طمانچہ ہے، فلسطینی نوجوان نے اپنی جان کی قربانی دے کر اسرائیل نواز قوتوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ اسرائیل ایک قاتل، مجرم اور دہشت گرد ریاست ہے اور فلسطینی قوم اپنے حقوق کے حصول کے لیے اس کے خلاف لڑتی اور اسرائیل کے ساتھ دوستی کرنے والوں کو بھی مسترد کرتی ہے۔

خیال رہے کہ سوموار کی شام مسجد اقصیٰ کے باہر ایک فلسطینی نوجوان نے فائرنگ کرکے ایک اسرائیلی فوجی کو زخمی کردیا تھا جب کہ جوابی کارروائی میں فلسطینی نوجوان نے جام شہادت نوش کرلیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ہیگ کورٹ

ہیگ ٹریبونل کے خلاف 12 امریکی سینیٹرز کی دھمکی

(پاک صحافت) 12 امریکی ریپبلکن سینیٹرز نے ہیگ کورٹ (ICC) کو دھمکی دی ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے