بلاول بھٹو

سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں، بلاول کی وفاقی بجٹ پر شدید تنقید

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ایک بار پھر وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ بجٹ کے ہر صفحے پر عوام کے معاشی قتل عام کی ترکیبیں لکھی ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ملازموں کا تیار کردہ بجٹ غور کیے بغیر جوں کا توں پیش کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے جاری اپنے بیان وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بلاواسطہ کے بجائے اربوں روپے کے بالواسطہ ٹیکس لگانے کی چوری پکڑی گئی ہے، عام آدمی کے استعمال کی ہر شے پر اربوں روپے کا بالواسطہ ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔ پی پی چیئرمین نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا ایک نیا سونامی آنے والا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ سلیکٹڈ بجٹ کے باعث پیٹرول پر20 روپے لیٹر، چینی پر7 روپے کلو اضافہ ہونے والا ہے، اسے ہم ناکام بنائیں گے، پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بڑھیں گی اور اس بالواسطہ ٹیکس کا بوجھ عوام بھگتیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے